11 جنوری، 2022، 10:04 AM

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے لکی مروت کے رہائشی شہری فدا اللہ کی درخواست سماعت کے بعد خارج کردی۔

درخواست گزار شہری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے 15 ایم این اے بکے ہیں، شیخ رشید نے بھی عمران خان کے بیان کی تصدیق کی تھی، میں نے اپنی درخواست میں عمران خان نیازی کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس کے متعلق پٹیشن دائر کریں۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف شہری کی درخواست کوخارج کردیا۔

News ID 1909461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha